ایک وکیل صاحب کا پہلا مقدمہ تھا اور انہیں اپنے ہار جانے کی پکی امید تھی



ایک وکیل صاحب کا پہلا مقدمہ تھا اور انہیں اپنے ہار جانے کی پکی امید تھی کیونکہ اس کے مخالف وکیل کے پاس 25 سال کا وکالت کا تجربہ تھا۔
نئے وکیل نے اپنے ایک سینئر سے مشورہ لیا کہ جج صاحب کو کونسی چیز پسند ہے؟
انہوں نے بتایا کہ انہیں ہوانا کے سگار بہت پسند ہیں مگر انہیں رشوت دینے کی کوشش مت کرنا کیونکہ وہ ایک انتہائی ایماندار اور مخلص قسم کے جج ہیں اور رشوت دینے کے بعد تم جیتا ہوا مقدمہ ہار بھی سکتے ہو.
جب اگلے دن کیس کا فیصلہ ہوا تو نئے وکیل کے موکل کے حق میں فیصلہ ہوگیا، وہ اپنا پہلا ہی مقدمہ جیتنے کی خوشی میں اپنے سینئر وکیل کے پاس مٹھائی کا ڈبہ لیکر گیا،
وکیل صاحب نے فرمایا تم نے اچھا کیا کہ جج صاحب کو سگار نہیں بھیجے ورنہ تم مقدمہ ہار جاتے۔
جونئیر وکیل نے کہا، کہ سر میں نے تو انہیں رشوت کے طور پر سگار بھیجے تھے
پھر فیصلہ تمہارے خلاف کیوں نہیں ہوا ؟، کیا جج صاحب نے رشوت لینا شروع کردی ہے؟
ارے نہیں سر
دراصل میں نے سگاروں والا ڈبہ فریق مخالف کی طرف سے بھجوایا تھا۔

Comments